ارنا نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے منگل کی شام کو اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں جنگی جرائم کی 12 وارداتیں انجام دیں جن میں 126 بے گناہ فلسطینی شہید اور 241 زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ تازہ شہادتوں کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار 210 اور زخمیوں کی تعداد 59 ہزار 167 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ بہت سے شہدا کے جنازے عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں امدادی دستے ابھی نکال نہیں سکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ملبے کے نیچے دبے ہوئے جنازوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے اور انہیں شہدا کے اعدادو شمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں دو تہائی سے زیادہ عورتیں اور بچے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ